2 مارچ، 2024، 3:16 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85405663
T T
0 Persons

لیبلز

لبنان پر صیہونیوں کی جارحیت، حزب اللہ کے 3 مجاہد شہید

تہران/ ارنا- لبنان کی اسلامی استقامتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کے ایک ڈرون حملے میں تین مجاہد شہید ہوگئے۔

حزب اللہ کے بیان میں درج ہے کہ صیہونی فوج کے ڈرون نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الناقورہ ٹاؤن میں ایک گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا جس میں محمد علی غبریزس، مصطفی حسین سلمان اور علی عبدالنبی قاسم نام کے تین مجاہد شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ نے غزہ پر صیہونی جارحیت کے ابتدائی ایام سے ہی فلسطین کی حمایت کا کھل کر اعلان کیا تھا۔ حزب اللہ نے صیہونیوں کو انتباہ دیا ہے کہ لبنان اور لبنانی عوام پر جارحیت کا جواب صیہونیوں کے برداشت سے باہر ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .