1 مارچ، 2024، 9:33 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85404742
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونیوں کے خلاف حزب اللہ کا حملہ، کئي ہلاک و زخمی

تہران-ارنا- حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ معیان باروخ کالونی میں صیہونی فوجیوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کی اطلاع دی ہے جس میں کئي صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے جمعہ کے روز اپنے بیان میں بتایا ہےکہ المنارہ فوجی پوسٹ کے اطراف کئي صیہونی فوجیوں پر راکٹ سے حملہ کیا گيا  جس میں  کئي غاصب صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

حزب اللہ نے ایک دوسری کارروائي میں معیان باروخ میں تعینات ہو رہے صیہونی فوجیوں پر خودکش ڈرون حملہ کیا جس سے کئي صیہونی فوجی زخمی ہو گئے۔

در ایں اثنا صیہونی جنگي طیاروں نے جنوبی لبنان کے رامیا گاؤں  اور اس اطراف کے علاقے پر بمباری کی ۔ غاصب صیہونی فوج کے طیاروں نے اسی طرح عیتا الشعب گاؤں پر بھی حملہ کیا ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .