ارنا کے مطابق مطابق مغربی ملکوں میں تعلیمی سال شروع ہونے اور یونیورسٹیوں کے کھلنے کے ساتھ ہی فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت میں طلبا کے مظاہروں میں نئي جان آگئی ہے۔
اس رپورٹ کے نیدر لینڈ کے دارالحکومت امسٹرڈم یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبا نے مظاہرہ کرکے اسرائیلی اداروں اور تنظیموں سے یونیورسٹی کا رابطہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ روٹرڈم کی اراسمس یونیورسٹی (Erasmus university) اسرائیلی اداروں سے اپنے روابط پہلے ہی منقطع کرچکی ہے۔
امسٹرڈم یونیورسٹی کے طلبا نے فلسطین کا پرچم لہرایا اور اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق مظاہرہ کرنے والے طلبا نے دریا سے لے کے سمندر تک سرزمین فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے۔
اس رپورٹ کے مطابق امسٹرڈم یونیورسٹی کے طلبا نے اسرائیلی حکومت کو دہشت گرد قرار دیا اور سرزمین فلسطین سے قبضہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
آپ کا تبصرہ