27 فروری، 2024، 7:52 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85400401
T T
0 Persons

لیبلز

سويڈن غیر ذمہ دارانہ اقدام سے بچے، ایران کا انتباہ

تہران-ارنا- سویڈن میں ایران کے سفارت خانے نے ایران کے خلاف اس ملک کی خفیہ ایجنسی کی سالانہ رپورٹ کے سلسلے میں ایک بیان جاری کرکے کہا ہے: یہ غیر ذمہ دارانہ اقدام، سفارتی تعلقات کے ماحول میں غیر متوقع ہے۔

سویڈن میں ایرانی سفارت خانہ کے بیان میں سويڈن کی خفیہ ایجنسی "ساپو" کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا گيا ہے جس ميں بغیر کسی بنیاد کے اسلامی جمہوریہ ایران کو سويڈن کے لئے ایک خطرہ قرار دیا گيا ہے۔

ایران کے سفارت خانہ نے زور دیا ہے کہ ایران بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر دوسرے ملکوں کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم رکھتا ہے اور سويڈن کے ساتھ بھی  دو طرفہ تعلقات کے تمام آداب کو ملحوظ رکھتے ہوئے، تعلقات میں فروغ کی کوشش کرتا ہے۔

بیان میں کہا گيا ہے : ہمارا ماننا ہے کہ ایک سرکاری ادارے کی جانب سے ایک ملک کے خلاف بغیر ثبوت اور بنیاد کے دعوے پیش کرنا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے اور سفارتی تعلقات کے ماحول میں اس کی توقع نہيں کی جاتی اور ہم سویڈن کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے کے خلاف اشتعال انگیز بیان اور غیر مصدقہ معلومات کو روکے تاکہ تعلقات کو صحیح راہ پر لگانے میں مدد دی جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .