25 فروری، 2024، 2:56 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85397666
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں شہداء کی تعداد 29 ہزار 692 ہو گئی

25 فروری، 2024، 2:56 PM
News ID: 85397666
غزہ میں شہداء کی تعداد 29 ہزار 692 ہو گئی

تہران (ارنا) غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 29,692 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی نیوز ایجنسی الیوم کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے جرائم میں 86 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 131 کو زخمی کیا ہے۔

اس طرح غزہ کی پٹی میں شہداء کی تعداد 29 ہزار 692 اور زخمیوں کی تعداد 69 ہزار 879 ہو گئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے تاکید کی کہ بعض شہداء اور متاثرین ابھی بھی ملبے تلے موجود ہیں اور قابضین انہیں امداد فراہم کرنے سے روک رہے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے صیہونی حکومت کے کئی دہائیوں کے جرائم کے جواب میں غاصب حکومت کے خلاف غزہ سے "الاقصی طوفان" کے نام سے ایک آپریشن شروع کیا۔

الاقصی طوفان آپریشن کا بدلہ لینے، شکست کا ازالہ کرنے اور مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے کے لیے صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے راستے بند کر دیے ہیں اور اس علاقے پر مسلسل بمباری کی جا رہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .