ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے جوہری کامیابیوں کی نمائش کے معائنے کے موقع پرایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ ایٹمی توانائی کے شعبے میں کام کرتے ہیں اور آپ کا سروکار جوہری مواد سے ہوتا ہے تو پھر فطری طور پر جب کام کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کے ساتھ نگرانی کا عمل بھی بدل جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ہمارے خلاف یہ بحثیں اور تحریفات صیہونی حکومت کی طرف سے ہیں جو برسوں سے ہمارے اور ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ اس کا مقصد دنیا کو ہمارے خلاف ورغلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف طرح طرح کے دعوؤں کے پس پردہ صیہونی حکومت ہے جو اس طرح کی ہنگامہ آرائی اور پروپگنڈے کرکے دنیا کو اس میں مصروف رکھتی ہے اور اس کا مقصد ایران کے خلاف پروپگنڈوں کا جواز پیدا کرنا ہے۔
آپ کا تبصرہ