پولیتیکو جریدے کے مطابق یورپی پارلیمان کے سیکورٹی اور دفاعی کمیٹی کے ایک کارکن کے موبائل فون میں بھی اس اسپائی ویئر کا انکشاف ہوا ہے۔
بلگاریہ کی رکن پارلیمان ایلینا یونچوا کے اسمارٹ فون میں بھی ایک اسرائیلی جاسوس ایپ ملا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب یورپی پارلیمان نے اپنی ذیلی کیمٹیوں کے ارکان سے اپنے موبائل فون چیک کرانے کی اپیل کی تھی۔
یاد رہے کہ دو سال قبل صیہونی کمپنی "این ایس او" کے بنے اسپائی ویئر "پیگاسس" کے انکشاف کے بعد معلوم ہوا تھا کہ تل ابیب دنیا بھر کے صحافیوں، سیاسی اور سماجی کارکنوں، حتی کہ اپنے حامی سیاستدانوں کی ان کے موبائل فون کے ذریعے جاسوسی کر رہا تھا۔
آپ کا تبصرہ