21 فروری، 2024، 5:23 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85394491
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی ادویات میں استعمال ہونے والا 70 فیصد خام مادہ، ملک کے اندر تیار ہو رہا ہے

تہران/ ارنا- ایران کی انسانی ادویات کی یونین کے سربراہ محمد رضا موسوی نے بتایا ہے کہ ایران میں ادویات کی پیداوار میں استعمال ہونے والا 70 فیصد خام مادہ ملک کے اندر ہی تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی بنیاد پر ایران نے ادویات کی صنعت بھی کافی حد تک خودکفالت حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند سال کے دوران دیگر ممالک سے ہماری وابستگی میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔

محمد رضا موسوی نے بتایا کہ ادویات کا خام مادہ بھی اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے کیونکہ نالج بیسڈ کمپنیوں اور ادویات تیار کرنے والے مراکز اگر اعلی معیار اور کم قیمت کی دوائیں تیار کرسکیں تو بین الاقوامی مارکیث میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط بناسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خام مادوں کی برآمدات سے بھی بڑے پیمانے پر زرمبادلہ ملک میں لایا جا سکتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .