17 فروری، 2024، 7:49 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85389848
T T
0 Persons

لیبلز

میونخ سیکورٹی کانفرنس کے ہال کے سامنے جنگ مخالف کارکنوں کا اجتماع

تہران/ ارنا- ہفتے کے روز جرمنی کے شہر میونخ میں جنگ مخالف تنظیموں کے ارکان کی بڑی تعداد نے اکٹھا ہوکر اس کانفرنس میں شامل جنگ پسند ممالک کے لیڈروں کے خلاف احتجاج کیا۔

اسپتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے روز کانفرنس کا دوسرا دن چل رہا تھا جب دسیوں جنگ مخالف کارکنوں نے کانفرنس ہال کے سامنے اجتماع کرکے مغربی ممالک کے لیڈروں کے خلاف نعرے لگائے جو دنیا بھر میں جنگ کی آگ پھیلا رہے ہیں۔ جنگ مخالف کارکنوں نے مغربی لیڈروں اور ہتھیار بنانے والی بڑی کمپنیوں کو موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ٹہرایا۔

قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس میں مختلف ممالک کے 450 اعلی عہدے داروں، بین الاقوامی اور نجی اداروں کے سربراہان، ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کے سربراہ اور اکیڈمک مراکز سے وابستہ شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .