17 فروری، 2024، 7:16 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85389825
T T
0 Persons

لیبلز

لندن، فلسطین حامی تنظیموں کا لگاتار 19ویں ہفتے مظاہرے جاری

لندن/ ارنا- آج ہفتے کے روز لندن میں ایک بار پھر وسیع مظاہرے ہوئے جس میں صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کے خاتمے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، مختلف قومیت اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے مرکزی لندن میں واقع ماربل آرچ اسکوائر پر اجتماع کیا۔

مظاہرین ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر لکھا تھا کہ "ناجائز قبضے کو ختم کرو"، "فلسطین آزاد ہو کر رہے گا" اور "فوری جنگ بندی، ہمارا مطالبہ"

مظاہرین نے "قومی ریلی" کے ایجنڈے کے تحت زور دیکر کہا کہ جب تک فلسطین کے مظلوم اور بے دفاع عوام کا قتل عام جاری ہے تب تک مظاہروں کا بھی سلسلہ جاری رہے گا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .