یمن کی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا کہ برطانیہ کے اس جہاز کا نام لیکاویتوس تھا جسے مناسب بحری میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پوری باریک بینی سے کیا گیا اور مکمل طور پر کامیاب رہا۔
جنرل یحیی سریع نے کہا کہ امریکی اور برطانوی اہداف پر یمنی فوج کا حملہ، جوابی کارروائی کے قانونی حق کے تحت کیا جا رہا ہے اور یمن کی فوج، اپنے عوام اور ارضی خودمختاری کے دفاع کے لئے، اپنے اس حق سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ غزہ پر صیہونیوں کے حملوں اور فلسطینی عوام کے محاصرے کے خاتمے تک مقبوضہ سرزمینوں کی جانب جانے والے جہازوں اور تل ابیب کے حامیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
آپ کا تبصرہ