14 فروری، 2024، 10:38 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85387282
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کی موجودہ صورتحال دنیا کے غیرمنصفانہ نظام کی علامت ہے: صدر سید ابراہیم رئیسی

تہران/ ارنا- صدر مملکت نے بدھ کے روز جمہوریہ تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوف سے ملاقات اور گفتگو کی اور دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ عالم اسلام بالخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر رئیسی نے اس موقع پر کہا کہ غزہ میں صیہونیوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کے پیش نظر موجودہ غیرمنصفانہ نظام کو تبدیل کرنے کی شدید ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس یکطرفہ پالیسیوں اور تسلط پسند نظام کا مقابلہ کرنے اور خود مختاری اور استقامت کے قائل ہیں جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید فروغ آسکتا ہے۔

اس موقع پر صدر مملکت نے عالم اسلام اور روس کے تعلقات میں فروغ لانے کے لئے جمہوریہ تاتارستان کے اسٹریٹیجک کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بھی روس فیڈریشن کی ذیلی جمہوریاؤں من جملہ تاتارستان کے ساتھ معاشی تعلقات میں فروغ کے لئے تیار ہے۔

تاتارستان کے صدر نے بھی تہران اور کازان کے تعلقات اور علاقائی تعاون کو مزید بلندیوں پر لے جانے پر زور دیا اور کہا کہ ایران اور تاتارستان کی مشترکہ نمائشوں کا اہتمام کرکے تجارتی اور معاشی تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .