گزشتہ 24 گھنٹے  کے دوران 164 فلسطینی شہید/غزہ میں شہداء کی تعداد 28 ہزار 340 ہو گئی

تہران (ارنا) غزہ کی وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 164 فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار 340 تک پہنچ گئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹے  کے دوران فلسطینی قوم کے خلاف 19  مجرمانہ حملوں کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 164 فلسطینی شہید اور 200 زخمی ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اب تک 28 ہزار 340 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 67 ہزار 984 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ اعدادوشمار ایسے وقت میں شائع ہوئے ہیں جب غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر "رفح" پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور اس صیہونی فوج نے رفح شہر کئی بار فضائی بمباری کی ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ دنوں رفح پر حملے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جہاں دس لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینی شہری مقیم ہیں۔

 فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے رفح میں صیہونی حکومت کے آج علی الصبح کے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت اور صدر جوبائیڈن نے ذاتی طور پر صیہونی حکومت کے وزیر اعظیم کو رفح پر حملے کا گرین سگنل دیا ہے اور وہ اسرائیلی فوج کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

تحریک حماس  کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  رفح شہر کی مخدوش صورت حال کو دیکھتے ہوئے، جس میں تقریباً ایک ملین چار لاکھ فلسطینی آباد ہیں اور اس کی گلیاں مہاجر کیمپ بن چکے ہیں، اس شہر پر صیہونی فوج کا حملہ انتہائی سنگین جرم ، نسل کشی، لوگوں کو جبری ہجرت پر مجبور اور ہماری قوم کے خلاف جرائم کا دائرہ وسیع کرنے کے مترادف ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .