11 فروری، 2024، 10:56 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85383404
T T
0 Persons

لیبلز

صدر ایران 22 بہمن کے مارچ میں شریک

اہران (ارنا) سید ابراہیم رئیسی نے چند منٹ قبل 22 بہمن کی ریلی میں شرکت کی۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر 22 بہمن کی ریلی آج صبح لوگوں کی پرجوش موجودگی کے ساتھ شروع ہوئی اور صدر ایران سید ابراہیم رئیسی چند منٹ قبل  مارچ میں شریک ہوگئے ہیں۔

عوام کی بڑی تعداد نے "رئیس رئیسی خدا آپ کی حفاظت کریں" کے نعرے لگاتے ہوئے صدر کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ تہران یونیورسٹی پہنچے۔ 

اس موقع پر اپنے خطاب میں ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب مجاہدین کی جدوجہد، شہداء کی قربانیوں، شہادت اور ایران کی عظیم قوم کی مزاحمت کا ثمر ہے۔

  انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب ایران کو  دشمنوں کی طرف سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ایران کی روشن خیال قوم نے اپنی بصیرت اور علم کے ساتھ ان مسائل پر قابو پالیا۔

صدر  رئیسی نے ایرانی قوم کے اسلامی انقلاب کے ہدف کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کا پیغام آزادی کا پیغام ہے۔  آج دنیا کا سب سے آزاد ملک اسلامی جمہوریہ ایران ہے۔ ایک ایسا ملک جو مشرق اور مغرب کا محتاج نہیں ہے جو اپنے فیصلے خود کرتا ہے اور ان پر عمل بھی کرتا ہے۔

صدر مملکت نے انقلاب اسلامی کے سائے میں ایرانی قوم کی پیشرفت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم خطے میں سائنس اور ریسرچ میں پہلے اور دنیا میں 15ویں نمبر پر ہیں۔ ہم بہت سے شعبوں میں خود کفالت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور یہ نہ صرف ہمارے لیے بلکہ خطے کے لیے بھی کارآمد ہے۔

 رئیسی نے غزہ میں صیہونی جرائم کے بارے میں کہا کہ آج جو لوگ مغرب، امریکہ اور صیہونی حکومت کو جاننا چاہتے ہیں، ذرا غور کریں کہ غزہ میں ان دنوں میں کیا ہو رہا ہے اور انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی جرائم کو دیکھیں، بچوں کے قاتل دیکھیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ صیہونی حکومت کی موت کا وقت آن پہنچا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مغرب نے ایران کو  جنگ، اقتصادی ناکہ بندی اور پابندیوں کے ذریعے فلسطین اور اسلامی انقلاب کے نظریات کے دفاع سے باز رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور بارہا ایران کو غاصب صیہونی حکومت نے یہ پیغام بھیجا کہ وہ فلسطین کا دفاع نہ کریں، لیکن آج اسلامی انقلاب کی فتح کے 45 سال بعد ثابت ہو گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہمارے بصیرت والے رہنما و مقتدیٰ حق پر ہیں جنہوں نے کہا کہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا مسئلہ ہے اور قدس کو آزاد ہونا چاہیے۔

رئیسی نے کہا کہ اسرائیل کے جرائم کو روکنے کا حل صیہونی حکومت سے تمام تعلقات منقطع کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی تجویز یہ ہے کہ صیہونی حکومت کو اقوام متحدہ سے نکال دیا جائے کیونکہ جو حکومت  400 بین الاقوامی اداروں کے بیانات اور قراردادوں کی خلاف ورزی کررہی ہو وہ اقوام متحدہ کے عہدوں اور قراردادوں کی پاسداری کیسے کر سکتی ہے؟

ایران کے 1,400 اضلاع اور 35,000 دیہات اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

عشرہ فجر کی تقریبات دنیا کے70 سے زائد ممالک میں140 مقامات پر  ہونگی اور 7 ہزار 300 ملکی اور غیر ملکی صحافی ان تقریبات کی کوریج کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .