فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجی خان یونس کے مغربی علاقے میں واقع ناصر ہسپتال پر مسلسل گولیاں چلا رہے ہیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
اشرف القدرہ نے بتایا کہ صیہونیوں کے محاصرے کے نتیجے میں ہسپتال کی عمارتوں کے مابین بھی آنا جانا ناممکن ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہسپتال میں موجود 300 طبی کارکن، 450 زخمیوں اور 10 ہزار سے زیادہ پناہ گزینوں کی جان بری طرح خطرے میں پڑ چکی ہے۔
انہوں نے عالمی اداروں سے فوری امداد کی اپیل کی۔
دوسری جانب، باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کے ٹینک اور بلڈوزر نے الاردنی فیلڈ ہسپتال کو محاصرے میں لے لیا ہے اور اس ہسپتال میں آمد و رفت کو محدود کردیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے خان یونس کے ہسپتال امل کے امرجنسی سیکشن کے سربراہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینیوں نے سات اکتوبر سے اب تک 721 بار فلسطین کے طبی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ