پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے ایک بیان میں کہا ہے: پاکستان کی ایران و افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحدی گزرگاہیں 8 فروری بروز جمعرات ہر طرح کی آمد و رفت و تجارتی سرگرمیوں کے لئے بند رہیں گی۔
انہوں نے اس فیصلے کی وجہ عام انتخابات میں سیکوریٹی کو یقینی بنانا بتایا اور کہا کہ جمعہ سے ان گزرگاہوں میں سرگرمیاں بحال ہو جائيں گی۔
پاکستان میں کل صبح مقامی وقت کے مطابق 8 بجے سے ووٹنگ شروع ہو جائے گی۔
آپ کا تبصرہ