2 فروری، 2024، 7:04 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85374053
T T
0 Persons

لیبلز

دسیوں لاکھ یمنی عوام فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے

تہران/ ارنا- یمنی عوام نے جمعے کی نماز کے بعد، غزہ کے عوام کی حمایت میں ملین مارچ نکالا۔

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صنعا کے السبعین اسکوائر پر دسیوں لاکھ کا اجتماع دیکھا گیا۔

یمنی مظاہرین نے اس دوران صیہونیوں کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی حمایت کو اپنا مستقل، اصولی، اخلاقی اور دینی موقف قرار دیا۔

ملین مارچ میں شامل مظاہرین نے یمن پر امریکی اور برطانوی جارحیت کی بھی مذمت کی۔ مظاہرین نعرہ لگا رہے تھے کہ "اے غزہ، اے فلسطین، تمام یمنی تمھارے ساتھ ہیں" اور "اے اہل غزہ تم اکیلے نہیں ہو"

دسیوں لاکھ یمنی عوام فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے

دسیوں لاکھ پرمشتمل جلوس کے شرکا نے فلسطین کی حمایت میں یمنی فوج کے شجاعانہ اقدامات کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ صوبہ صعدہ کے مختلف مقامات پر اس نوعیت کے وسیع جلوس نکالے گئے۔ ان اجتماعات کے اختتام پر ایک بیان بھی جاری ہوا جس میں زور دیکر کہا گیا کہ ہم تمام قوموں سے ایک شرافتمندانہ موقف اختیار کرنے اور اپنے حکام پر صیہونی حکومت کی حمایت ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی اپیل کرتے ہیں۔

اس بیان میں فلسطین کی حمایت میں جلوسوں، مظاہروں اور مختلف نوعیت کی سرگرمیاں جاری رہنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

اس بیان میں یمنی فوج کی جانب سے غزہ کا محاصرہ ختم اور صیہونیوں پر دباؤ بڑھانے کی غرض سے اسرائیلی، امریکی اور برطانوی جہازوں پر کامیاب حملوں کو بھی سراہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی فوج اور حکومت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر ظالمانہ حملے جب تک ختم نہیں ہوتے، تب تک بحیرہ احمر اور خلیج عدن سے ایک بھی جہاز کو اسرائیلی بندرگاہوں تک جانے نہیں دیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .