1 فروری، 2024، 1:03 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85372915
T T
0 Persons

لیبلز

کاراکاس کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں پر تہران کا سخت ردعمل

تہران/ ارنا- وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے واشنگٹن کی وینزویلا کو پابندیوں کی دھمکی دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن پابندیوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے جو کہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات، عالمی قوانین کے منافی اور دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے مداخلت پسندانہ رویے کے نتیجے میں خودمختار ممالک کے استقامت کے جذبے اور باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ پابندیوں کے ذریعے دیگر ممالک، اقوام، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے روند رہا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .