1 فروری، 2024، 12:32 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85372422
T T
0 Persons

لیبلز

ایران، تیل کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ، امریکی پابندیاں بے اثر

تہران-ارنا- بلومبرگ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ امرویکی پابندیوں کے باوجود، ایران میں تیل کی پیداوار نے گزشتہ 5 برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اس طرح سے ایران سن 2023 میں دنیا میں تیل  کی پیداوارمیں اضافہ کرنے والا  دوسرا سب سے بڑا ملک بن گيا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ایک برس کے دوران ایران اپنے تیل کی پیداوار روزانہ 3.2 ملین بیرل تک پہنچانے میں کامیاب ہو گيا جو گزشتہ 5 برسوں میں ایک ریکارڈ ہے اور یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب امریکہ کی شدید پابندیاں، کم سے کم کاغذ پر، ایران کے تیل کو نشانہ بناتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایران نے گزشتہ برس تقریبا 80 ملین بیرل کچا تیل اور دوسری تیل مصنوعات  فروخت کی ہیں جس کے نتیجے میں ایران کو ممکنہ طور پر تقریبا 5 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئي ہے۔

بین الاقوامی انرجی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے سن 2023 میں سن 2022 کے مقابلے میں اوسطا روزانہ 4 لاکھ 454 ہزار بیرل  زیادہ پیدا کیا ہے اور اس طرح سے ایران دنیا میں دنیا میں تیل کی پیداوار میں ترقی کے لحاظ سے دوسرا سب سے بڑا ملک بن گيا ہے۔

ایران، تیل کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ، امریکی پابندیاں بے اثر

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .