31 جنوری، 2024، 10:42 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85372367
T T
0 Persons

لیبلز

یورپ کے اکثر شہری، غربت کی لکیر سے نیچے ، یورپی رکن پارلیمنٹ

تہران-ارنا- یورپی پارلیمنٹ میں آئرلینڈ کے نمائندے نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے نتیجے میں آنے والی مہنگائي کی وجہ سے یورپی کے اکثر شہری خاص طور پر خواتین غربت کی لکیر سے نیچے زندگي گزار رہی ہیں۔

مائک والاس نے بدھ کے روز ایکس پر اپنے ایک بیان میں یورپی سیاست دانوں کو خطاب کرتے ہوئے یورپی ملکوں میں مہنگائي کے بحران کی جانب سے خبردار کیا اور کہا کہ اس بحران کے اصل ذمہ دار، تیل اور گيس کی لابیاں ہیں۔

انہوں نے کہا: مہنگائي کا جو بحران یورپی شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے وہ ایندھن کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ہے جو یوکرین میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پراکسی وار کا نتیجہ ہے۔

والاس نے کہا: تیل کی قیمت اور مہنگائي ایسے ہی بڑھ رہی ہے اورتیل و گيس کی لابیاں یورپی سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ اس بحران کی جانب سے بے توجہی کر ہی ہیں بلکہ اس سے لطف اندوز بھی ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کچھ دنوں قبل غزہ میں اسرائيل کے جرائم کی حمایت کرنے والے سیاست دانوں سے خطاب کرتے ہوئے لکھا تھا: تم لوگ وہی ہو کہ اگر سن 1930 میں پیدا ہوئے ہوتے تھے ہٹلر کی نازی حکومت کی حمایت کرتے۔

یورپی پارلیمنٹ کے اس رکن نے اس سے قبل بھی بارہا یورپی یونین اور امریکہ کی صیہونیوں کی حمایت پر مذمت کی ہے۔

کچھ دنوں پہلے انہوں نے کہا تھا کہ اسرائيل، امریکہ اور یورپ کی مدد کے بغیر غزہ پر حملے جاری نہیں رکھ سکتا۔

یورپ کے اکثر شہری، غربت کی لکیر سے نیچے ، یورپی رکن پارلیمنٹ

والاس نے زور دیا : یورپی یونین اب بھی دعوی کرتی ہے کہ اسرائيل حماس سے جنگ کر رہا ہے ۔ یہ جھوٹ ہے ۔ اسرائيل عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ہزاروں بچے، اسرائيل کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا: یہ جنگ، حماس کے خلاف نہيں ہے۔ یہ ایک نسل کشی ہے ۔ یہ شمالی غزہ میں نسلی تصفیہ ہے۔

یورپی یونین جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں سچائي سے بھاگ رہی ہے اور اب بھی جنگ بندی کی خواہاں نہیں ہے بلکہ نسل پرست حکومت کی حمایت کر رہی ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .