صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل کے مطابق اس ڈرون حملے میں "الرکبان" نامی اڈے کو نشانہ بنایا گيا جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔
اگرچہ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن "اسلامک ریزسٹنس آف عراق" گروپ ماضی میں عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔
اس حملے میں ہونے والے نقصانات اور ممکنہ جانی نقصان کی مزید تفصیلات ابھی تک نہیں بتائی گئی ہیں۔
پچھلے چند ہفتوں کے دوران عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں کو متعدد بار ڈرون، راکٹ اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
فلسطین بالخصوص غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کے جرائم اور وحشیانہ حملوں اور ان حملوں کے لیے واشنگٹن کی حمایت کے بعد عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہوں نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ