عراقی خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق، عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے دفتر اطلاعات نے آج بتایا ہے کہ عراق میں غیر ملکی اتحاد کے مشن کو ختم کرنے کے لیے عراق اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کا پہلا دور شروع ہوگیا ہے۔
اس خبر رساں ایجنسی نے مذاکرات کے اس دور کے بارے میں مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔
عراق کی وزارت خارجہ نے اس سے قبل بغداد اور واشنگٹن کے درمیان عراق میں غیر ملکی اتحاد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے ایک ٹائم ٹیبل تیار کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔
اس وزارت نے اپنے بیان میں عراق میں غیر ملکی اتحادیوں کے مشیروں کی موجودگی کی مدت کے لیے مخصوص اور واضح ٹائم ٹیبل تیار کرنے اور عراق سے ان مشیروں کے بتدریج انخلا کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا تھا۔
اگست 2023 میں مذاکرات کے بعد، امریکی حکومت نے عراق سے داعش مخالف اتحاد کی افواج کو بتدریج نکالنے پر اتفاق کیا اور اس معاہدے کی بنیاد پر، جسے امریکی اتحاد کا داعش سے لڑنے کا مشن کہا جاتا ہے، ختم ہو جائے گا۔
آپ کا تبصرہ