اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا ہے کہ صہیونی حکومت دہشت گردوں کی ساتھی اور علاقائی سلامتی کی دشمن ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے میں ایران کے فوجی مشیروں کی سرگرمیاں مضبوطی کے ساتھ جاری رہیں گی۔
ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بلاشبہ غزہ کے عوام کی مرضی کے خلاف صیہونیوں کی شکست کو اس طرح کے بزدلانہ دہشت گردانہ اقدامات سے پورا نہیں کیا جا سکتا۔
آپ کا تبصرہ