18 جنوری، 2024، 7:50 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85358512
T T
0 Persons

لیبلز

مدافعان آسمان ولایت1402  فوجی مشقوں کا آغاز

18 جنوری، 2024، 7:50 PM
News ID: 85358512
مدافعان آسمان ولایت1402  فوجی مشقوں کا آغاز

بندر عباس-ارنا- ایئر ڈیفنس کی خاص فوجی مشقیں" مدافعان آسمان ولایت" کا جمعرات کو " یا علی ابن ابی طالب" کے نعرے کے ساتھ  ایران کے جنوب مغرب، جنوب اور جنوب مشرق کے علاقوں میں آغاز ہو گیا ہے۔

یہ مشترکہ فوجی مشقیں، 600 کیلو میٹر پر کی جا رہی ہیں اور ساحلی پٹی سے لے کر ملک کے اندر 400 کیلو میٹر تک کی جا رہی ہیں۔

مدافعان آسمان ولایت 1402  فوجی مشقوں کے ترجمان نے فوجی مشقوں کے آغاز کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ فوجی مشقیں حقیقی ماحول میں ہو رہی ہیں اور ان فوجی مشقوں کے پہلے مرحلے میں ایئر ڈیفنس سسٹم کی فوری منتقلی جیسے کئي شعبوں میں عملی تجربہ کیا گيا۔

بریگیڈیئر جنرل عباس فرج پور نے بتایا کہ مدافعان آسمان ولایت  1402 فوجی مشیقں ملک کے ایک تہائي فضائي حدود میں انجام دی جا رہی ہیں اور اس میں جاسوسی کے طیاروں اور ڈرون طیاروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان فوجی مشقوں کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ ان میں ملک میں تیار ایئر ڈیفنس سسٹم کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

ان فوجی مشقوں کے ترجمان نے کہا: ان فوجی مشقوں میں ہم ایرانی مسلح افواج کی طاقت، بلند حوصلے، ایمان اور جذبہ شہادت کی نمائش کر رہے ہیں تاکہ ایران کی عظیم قوم اس طاقت و اقتدار کا مشاہدہ کرکے ، پہلے سے زیادہ اپنے ملک کی دفاعی طاقت پر فخر کر سکے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .