17 جنوری، 2024، 3:58 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85357521
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا

 اسلام آباد – ارنا – پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کی سرحد پر رونما ہونے والے حالیہ واقعے کے بعد اسلام آباد نے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے اور اسلامی جہموریہ ایران کے سفیر بھی یہاں واپس نہیں آئيں گے  

 ارنا کے مطابق دونوں ملکوں کی سرحد پر رونما ہونے والے حالیہ واقعے کے بعد جس کو اسلام آباد حکومت نے ایران کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا نام دیا ہے،گزشتہ رات  پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایرانی سفارتخانے  کے ناظم الامور کو طلب کرلیا۔   

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ایک بیان میں جو پاکستانی ٹی وی چینلوں پر براہ راست نشر کیا گیا،  کہا ہے کہ پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے اور ایران کے سفیر بھی تا اطلاع ثانوی اسلام آباد واپس نہیں آئيں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں متعین ایران کے سفیر رضا امیری مقدم پیر کے دن صوبہ سندھ کے گورنرکے ہمراہ پاکستان کی برآمداتی توانائیوں کی پہلی  نمائش میں شرکت کے لئے ایران آئے تھے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ  پاکستان کے دوطرفہ روابط معطل ہوگئے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطحی وفود کا تبادلہ نہیں ہوگا۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .