17 جنوری، 2024، 2:48 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85357419
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے وزیر خارجہ اور لبنان کے وزیر اعظم کی ملاقات

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ڈیوو‎ س میں لبنان کے  وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔

 ارنا کے مطابق ڈیووس اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں باہمی روابط اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

  اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے خطے کے مسائل میں لبنان کے کردار کو اہم بتایا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ لبنان کی سلامتی اور استحکام پر زور دیا ہے کیونکہ لبنان کا ثباب و استحکام پورے علاقے کے ثبات و استحکام کے لئے  اہمیت رکھتا ہے۔

 حسین امیرعبداللہیان نے فلسطین کی حمایت میں لبنان کے عوام، استقامتی محاذ اور حکومت کے موقف کی قدردانی کی اور امریکا کی بھرپور حمایت سے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے  اور مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام اور ان کی نسل کشی کا سلسلہ  جاری رہنے کو افسوسناک قرار دیا۔  

 لبنان کے وزیر  اعظم نجیب میقاتی نے بھی اس ملاقات میں غزہ میں جنگ  جاری رہنے کو افسوسناک  اور علاقے کے حالات کو بہت پیچیدہ قراردیا اور ایران اور لبنان کے درمیان مشاورت اور تعمیری تعاون  کا سلسلہ جاری رہنے پر زور دیا۔

 لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی  نے  فلسطین  کے حالات کو پورے خطے کے لئے تشویشناک بتایا اور غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے فوری طور پر بند کرائے جانے کو ضروری قرار دیا۔

 ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے فلسطین کے حالات کے ساتھ ہی بحیرہ احمر کی صورتحال پر بھی تفصیل سے گفتگو کی ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .