15 جنوری، 2024، 9:38 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85355426
T T
0 Persons

لیبلز

اسرائیل سے متعلق بحری جہاز پر یمن کا حملہ 

15 جنوری، 2024، 9:38 PM
News ID: 85355426
اسرائیل سے متعلق بحری جہاز پر یمن کا حملہ 

 تہران – ارنا – یمنی فوج کے ایک ذریعے پیر کو بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت سے متعلق ایک بحری جہاز پر حملے کی خبر دی ہے۔

ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ د ی ہے کہ یمنی فوج کے ایک ذریعے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوجیوں نے بحیرہ احمر میں  ایک بحری جہاز پر جو مقبوضہ فلسطین کی طرف جارہا تھا ، حملہ کیا ہے۔

 یمنی فوج کے مذکورہ ذریعے نے  بتایا ہے کہ اس بحری جہاز کو پہلے وارننگ دی گئی اور جب اس نے  وارننگ کو نظرانداز کردیا  تواس کو نشانہ بنایا گیا۔   

 اس سے پہلے  برطانیہ کی بحری تجارت کی تنظیم نے جنوبی یمن  میں عدن کے ساحل کے قریب ایک سمندی حادثے کی خبر دی  تھی۔

 اسی سلسلے میں یمن کی قومی حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں مقبوضہ فلسطین کی طرف  جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔

 انھوں نے کہا کہ غزہ  پر صیہونی حکومت کے حملوں اور فلسطین کے تعلق سے ہمارا موقف امریکا کی دھمکیوں اور حملے سے   بدلا ہے ، نہ بدلے گا۔

 محمد عبدالسلام نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی بندرگارہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر ہمارے حملے جاری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف وحشیانہ حملے بند کئے جائيں اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے تاکہ مظلوم فلسطینیوں تک انسان دوستانہ امداد پہنچائی جاسکے۔

 محمد عبدالسلام نے کہا کہ یہ  یقین دلانے کے لئے  کہ  اسرائیل سے متعلق جہازوں کو چھوڑ کر دنیا کے ہر ملک کے لئے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کو کوئی خطرہ نہیں ہے بین الاقوامی برادری سے ہمارا رابطہ برقرار ہےلیکن جو  بحیرہ احمر میں فوجی مہم جوئی کررہے ہیں اور انھوں نے  اس سمندر  کو جنگی اور فوجی  جہازوں سے پر کردیا ہے، وہ امرکا اور برطانیہ ہیں۔

 یاد رہے کہ امریکا اور برطانیہ نے جمعے کی صبح کو یمنی افواج کے ٹھکانوں پر فوجی جارحیت کا آغاز کردیا ہے۔

امریکا اور برطانیہ نے یہ جارحیت اس وقت شروع کی جب یمنی افواج نے  غزہ کے عوام کی حمایت میں بحیرہ احمر میں  مقبوضہ فلسطین کی طرف  جانے والےبحری جہازوں پر حملے کئے۔

 یاد رہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر متعدد میزائل اور ڈرون حملے کئے  اور اسی کے ساتھ یمنی بحریہ نے اعلان کیا  کہ اسرائیلی جہازوں  اور اسی طرح ان جہازوں پرحملے کئے جائيں گے جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جائيں گے ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .