عام میر نے پنجاب کی صوبائی حکومت کی نمائندگی میں لاہور میں ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر کے نام پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا: یہ ایران میں امن و پائیداری کے خلاف دشمنوں کی بزدلانہ و وحشیانہ کارروائي ہے۔
انہوں نے مزید کہا: پنجاب حکومت کرمان سانحہ کے متاثرین کو تعزیت پیش کرتی ہے اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتی ہے اور ان سخت ایام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم کے ساتھ کھڑی ہے ۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ حملہ ایرانی قوم کو خوف زدہ کرنے کی کوشش ہے لیکن ایران کے بزدل دشمنوں کی سازشیں ناکام رہیں گی ۔
عامر میر نے کہا: پنجاب کی صوبائي حکومت، ایرانی عوام اور حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور جس وقت اور جہاں بھی ضرورت ہوگی وہ ایران کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گي۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں پاکستان کی کئي سیاسی و مذہبی شخصیات نے ایرانی قونصل خانہ میں حاضر ہوکر کرمان میں دہشت گردانہ حملے پر ایران کی قوم اور حکومت کو تعزیت پیش کی اور کرمان کے مظلوم شہیدوں کی یاد کے دفتر پر دستخط کئے ۔
آپ کا تبصرہ