6 جنوری، 2024، 8:38 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85345923
T T
0 Persons

لیبلز

حزب اللہ لبنان نے پھر صیہونی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

تہران-ارنا- حزب اللہ لبنان نے ہفتے کی شام ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک صیہونی چھاونی کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے: اسلامی مزاحمت کے مجاہدوں نے غزہ پٹی میں فلسطین کی ثابت قدم قوم کی حمایت میں ہفتے کو دوپہر تین بج کر 40 منٹ پر بیاض بلیدا فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق صیہونیوں کے فوجی ٹھکانے میزائلوں سے باریک بینی کے ساتھ نشانہ بنایا گيا۔

حزب اللہ لبنان نے آج صبح بھی العاروری کی شہادت کے شروعاتی انتقام کے طور پر مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنی حالیہ تقریر میں صیہونی ٹھکانوں پر حملے کی تفصیلات بتائی تھی۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصی کے دوسرے دن یعنی آٹھ اکتوبر 2023 کو صیہونی حکومت  سے ہماری جنگ شروع ہوئی اور حزب اللہ نے ایک سو کلومیٹر کی رینچ میں بارہا غاصب صیہونیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔

انھوں نے کہا کہ  حزب اللہ نے بعض مواقع پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف  ایک دن میں 23 کارروائیاں انجام دی ہیں۔

سید  حسن نصراللہ نے بتایا کہ حزب اللہ نے صیہونی فوج کے 84 سرحدی ٹھکانوں  پر حملہ کیا ہے اور بعض ٹھکانوں پر کئی بار حملے کئے گئے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر  حزب اللہ کے جوانوں نے صیہونی فوج کے بہت سے ٹینکوں اور فوج سازوسامان کو تباہ کیا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ دشمن اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں  اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کا کبھی اعتراف نہیں کرتا اور مالی نقصانات کی بھی پردہ پوشی کرتاہے۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .