ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو شمال مغربی رفح میں الشاکوش کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔
جبکہ مشرقی خانیونس میں التحلیہ کے علاقے پر صیہونی فوج کے توپ خانے کے حملے میں کم سے کم 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ پٹی میں خانیونس شہر کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے آج کے حملوں میں 14 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ غزہ پٹی میں صیہونی قابض فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 فلسطینی شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔
اسی دوران عبرانی میڈیا نے غزہ پٹی میں ایک صہیونی فوجی کی ہلاکت اور 2 فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے صیہونی اسپتال لے جایا گیا۔
آج کے وحشیانہ حملوں میں 30 فلسطینی شہید اور 146 زخمی ہوئے جنہیں غزہ پٹی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ان افراد کی شہادت سے غزہ کے خلاف جنگ کے شہداء کی تعداد 39 ہزار 175 اور زخمیوں کی تعداد 90 ہزار 403 ہو گئی ہے۔
غزہ پٹی میں اب بھی 10ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ