5 جنوری، 2024، 9:58 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85344771
T T
0 Persons

لیبلز

سانحہ کرمان کے سلسلے میں گیارہ افراد کی گرفتاری

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کی وزارت نے  ایک اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ کرمان دھماکوں کے سلسلے میں ملک کے 6 صوبوں میں گیارہ افراد کی گرفتاری عمل میں آئي ہے ۔

ارنا کے مطابق وزارت انٹیلیجنس نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ کرمان میں خود کش بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے ایک تاجکستانی شہری تھا اور دوسرے کی شہریت کا  ابھی تعین نہیں ہوسکا ہے۔

اس اعلامیے کے مطابق پہلی گرفتاری سانحے کے روز، غروب کے وقت عمل میں آئی تھی۔ اس کے بعد دوسرے دن، جمعرات کی صبح شہر کرمان کے مضافات سے دہشت گردوں کے دو سہولت کاروں کو جنہوں نے دہشت گردوں کو ٹھہرنے کی جگہ  فراہم کی تھی،  گرفتار کیا گیا ۔

 اس اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھہرنے کی جگہ سے خودکش جیکٹیں ، دھماکہ خیز مواد بعض دیگر وسائل برآمد ہوئے ہیں۔  

 ایران کی انٹیلیجنس  کی وزارت نے بتایا ہے کہ کرمان دھماکے کے سلسلے میں  ملک کے  چھے صوبوں سے مزید  نو افراد گرفتار کئے گئے ہیں ۔

.  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .