4 جنوری، 2024، 10:54 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85344044
T T
0 Persons

لیبلز

کرمان کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں یورپی یونین کا دوسرا بیان

 لندن- ارنا – یورپی یونین نے جمعرات کو کرمان کے  دہشت گردانہ دھماکے کے بارے میں دوسرا بیان جاری کرکے ایک بار پھر اس ہولناک دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

  ارنا کے مطابق اس بیان میں  یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یورپی یونین شہر کرمان میں بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

    یورپی یونین نے کرمان دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں اپنے دوسرے بیان میں کہا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں بہت سے بے گناہ عام شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دوسرے بہت سے زخمی ہوگئے، ذہن میں اس دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے اور ان کے لواحقین ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  یورپی یونین ایران کےعوام کے ساتھ اپنی یک جہتی کا اعلان کرتی ہے۔  

 یورپی یونین نے بدھ کو بھی ایک بیان جاری کرکے کرمان کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سانحے کے عاملین کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔  

  یاد رہے کہ بدھ کی شام  سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر شہر کرمان میں  گلزار شہدا  کے راستے  میں بموں کے دو دھماکے ہوئے تھے۔   ان دھماکوں میں ساڑھے تین سو سے زائد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

ان دھماکوں کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، یورپی یونین، دیگر بین الاقوامی ادارے ، دنیا  کے مذہبی و سیساسی لیڈران، ایشیا، افریقا، یورپ اورلاطینی امریکا کے ممالک نے مذمت کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس المناک واقعے پر اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ سنگدل مجرمین کی سرکوبی کی جائے گی اور انہیں اس دہشت گردی کے ارتکاب کی سخت سزا ملے گی۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .