تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے جمعرات کی شام ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ کرمان میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے اس نے کئے ہيں۔
داعش کے بیان میں کہا گيا ہے: جنگ کے دوران، جہاں ملے قتل کرو"
اس دہشت گرد گروہ نے اپنے بیان میں لکھا ہےکہ دونوں خودکش دھماکوں میں 300 لوگ مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں۔
داعش نے زور دیا ہے کہ عمر الموحد او سیف اللہ المجاہد دو خودکش حملہ آور تھے جنہوں نے دھماکہ خيز بیلٹ کا استعمال کرکے دھماکہ کیا۔
یاد رہے بدھ کی شام ایران کے کرمان شہر میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے راستے میں بزدلانہ دہشت گردانہ بم دھماکے میں اب تک 84 لوگ شہید اور 284 زخمی ہو ئے ہيں۔
آپ کا تبصرہ