ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
رندھیر جیسوال نے لکھا ہے: ایران کے کرمان شہر میں بھیانک دھماکے سے ہم صدمے میں اور غم زدہ ہيں ، ان سخت ایام میں ، ہم ایران کی حکومت اور قوم سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہيں۔
انہوں نے مزيد لکھا: ہم حملے کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لئے دعا کر رہے ہيں اور انہیں یاد کر رہے ہیں۔
یاد رہے بدھ کی شام ایران کے کرمان شہر میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے راستے میں بزدلانہ دہشت گردانہ بم دھماکے میں اب تک 84 لوگ شہید اور 284 زخمی ہو ئے ہيں۔
آپ کا تبصرہ