چین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے گزشتہ روز کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ شہدائے کرمان کی یاد میں بیجنگ میں قائم شنگھائی تعاون تنظیم سیکریٹریٹ پر اس تنظیم اور اس کے رکن ممالک کے پرچم سرنگوں کردیئے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ایران کے شہر کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقع کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے اور دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہوں نے صدر ایران کو فون کرکے، ایران حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ