29 دسمبر، 2023، 9:52 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85337271
T T
0 Persons

لیبلز

سن 2023 ایران کے ساتھ تعلقات کا اہم سال تھا، پاکستان

تہران-ارنا- پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے  کہ تہران و اسلام آباد کے درمیان پانچ سالہ اسٹریٹجک تعاون معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، زور دیا کہ رواں سال ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات کے لئے اہم سال رہا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے دو طرفہ معاشی مذاکرات کے لئے باہمی اتفاق رائے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک پیشین سرحدی بازار کے پروجیکٹ اور پولان گبد بجلی سپلائی پروجیکٹ کا افتتاح کر چکے ہیں۔

انہوں نے اسی طرح کہا کہ تہران و اسلام آباد کے درمیان تعاون کے پانچ سالہ منصوبے پر دستخط ہو چکے ہيں اور توقع ہے کہ باہمی تجارت پانچ ارب ڈالر تک پہنچ جائے گي۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بارہا ایک پر امن، خوشحال  اور پائیدار افغانستان کی اپنی خواہش کا اعلان کیا ہے تاکہ یہ ملک  علاقے کے لئے ایک رابطہ پل کی شکل میں ابھرے۔

واضح رہے پاکستان کی حکومت کا خیال ہے کہ  ٹی ٹی پی افغانستان سے اس کے خلاف دہشت گردانہ حملے کرتی ہے لیکن کابل نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔

در ایں اثنا بیجنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محسن بختیار نے چین کے نائب وزير خارجہ سے ملاقات میں تہران، اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان سیکوریٹی شعبے ميں تعاون پر زور دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .