اگرچہ اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری مذہب اسلام ہے، لیکن ایرانی معاشرے کی قدمت اور ہزارہا سال پر مبنی تہذیب نے اس ملک کو تمام الہامی مذاہب اور اقلیتوں کے لیے امن کا گہوارہ بنا دیا جو اس بات کی عکاس ہے کہ دین اسلام رواداری اور امن و امان کے فروغ پر زور دیتا ہے۔
آج ایران میں مذہبی اقلیتوں کی موجودگی اور انکی مذہبی آزادی کو دنیا کے لیے ایک نمونہ اور اعزاز سمجھا جاتا ہے، اور انسانیت کی تاریخ میں توحید پرست مذاہب کا بقائے باہمی ایرانی تمدن اور ثقافت کی منفرد مثال ہے۔
توحید پرست مذاہب کے درمیان انقلاب اسلامی ایران کی کامیابیاں بھی اپنی نوعیت میں منفرد رہی ہیں اور مذہبی ماہرین کا خیال ہے کہ اس انقلاب نے دنیا میں الہی مذاہب کو نئی زندگی دینے کی ساتھ توحید پرست مذاہب، اسلامی جمہوریہ کے نظام اورجدید دور کے افکار و نظریات کے درمیان یکجہتی اور ہمآہنگی پیدا کی ہے۔
آپ کا تبصرہ