ارنا کے مطابق بہت بڑی تعداد میں امریکی عوام نے نیویارک کی سڑکوں پر مظاہرہ کرکے بحیرہ احمر اور باب المندب میں اسرائیلی بحری جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق نیویارک میں امریکی مظاہرین نے فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور فلسطین نیز یمن کی حمایت میں نعرے لگائے۔
فلسطین کے حامی مظاہرین نے یمنی فوج سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو روکنے کی کارروائیاں جاری رکھے۔
آپ کا تبصرہ