20 دسمبر، 2023، 9:00 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85328505
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں شب یلدا، فارسی زبان سیکھنے والے طلبہ نے شرکت کی

اسلام آباد- ارنا-  پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں شب یلدا کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر اور فارسی زبان و ادب کے طلبہ نے پرجوش شرکت کی۔

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوجز میں ہونے والی اس تقریب میں  این یو ایم ایل ميں فارسی زبان و ادب کے اساتذہ اور طلبہ کے علاوہ فارسی ادب و ثقافت سے دلچسپی رکھنے والے دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔

شب یلدا ایک بے حد قدیمی روایتی جشن ہے جس کی جڑیں ایران، پاکستان اور وسط ایشیائی ملکوں میں پھیلی ہوئي ہيں تاہم یہ ہر ملک میں الگ طریقوں سے منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں بھی شب یلدا خاص انداز میں منائي جاتی ہے۔

 این یو ایم ایل میں فارسی زبان و ادب کی فیکلٹی کی سربراہ محترم عنبر یاسمین نے اس موقع پر شب یلدا کی تاریخ اور روایتوں کی تشریح کی۔

انہوں نے کہا: اس قسم  کا جشن در اصل تاریکیوں پر روشنی اور جہالت پر خرد کی فتح کی علامت ہے ۔

پاکستان میں ایران کے ثقافتی قونصلر احسان خزاعی نے بھی اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا: ہم ایک ایسی رات میں ہیں جہاں سیاہی اپنے عروج پر ہوتی ہے اور اس کی صبح ہوتے ہی خورشید سیاہی کا خاتمہ کر دیتا ہے اور داستان زندگی پھر سے شروع ہو جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا: یلدا، دوستی، محبت اور قدر دانی کا پیغام دیتی ہے ۔

انہوں نے جشن یلدا کی وضاحت کرتے ہوئے اسے ایرانیوں کا قدیمی ترین تیوہار قرار دیا اور کہا کہ ایران و پاکستان ساتھ ساتھ ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے اشعار بھی پڑھے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .