پاکستان کے مذہبی امور و حج کے وزیر کی اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ملاقات

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے مذہبی امور و حج کے وزیر انیق احمد نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان مذہبی اور ثقاقتی رشتوں کو مزید مضبوط اور پائيدار بنانے کی ضرورت پر وزر دیا گيا۔

00:00
00:00
Download

پاکستان کے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے فارسی کو خطے اور دنیا کی سب سے پیاری زبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سماج اور میڈیا میں فارسی زبان اور ثقافت کو فروغ دینے کی سمت میں کسی بھی تعاون کے لیے تیار ہے۔

ایران کے سفیر رضا امیر مقدم نے دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے دیرنیہ ثقافتی، مذہبی اور لسانی رشتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کو یک جان دو قالب قرار دیا۔

انہوں نے پاکستان کے وزیر مذہبی امور کو فلسطین سے متعلق مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .