10 دسمبر، 2023، 9:41 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85317318
T T
0 Persons

لیبلز

72 فیصد صیہونی نتن یاہو کا استعفی چاہتے ہیں

10 دسمبر، 2023، 9:41 AM
News ID: 85317318
72 فیصد صیہونی نتن یاہو کا استعفی چاہتے ہیں

تہران – ارنا – عبرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سروے کے نتیجے سے پتہ چلتا ہے کہ 72 فیصد صیہونی موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا استعفی چاہتے ہیں۔

 ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونیوں کے درمیان انجام دیئے جانے والے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ بہتر فیصد صیہونی نتن یاہو کے مستعفی ہونے کے خواہاں ہیں۔

اس سروے کے مطابق 31 فیصد صیہونی نتن یاہو کا فوری استعفی چاہتے ہیں اور 41 فیصد چاہتے ہیں کہ جنگ ختم ہونے کے بعد نتن یاہو مستعفی ہوجائيں۔  

 اس سے پہلے عبرانی نیوز سائٹ، والا نے رپورٹ دی تھی کہ سروے رپورٹیں بتاتی ہیں کہ اگر قبل از وقت انتخابات ہوئے تو بن یامن نتین یاہو کی قیادت میں لیکوڈ پارٹی کو 18 نشستیں ملیں گی جب کہ اس سے پہلے ہونے والے سروے میں بتایا گیا تھا کہ لیکوڈ پارٹی کو 20 فیصد نشستیں اور نیشنل کیمپ نامی اتحاد کو 38 نشستیں ملیں گی ۔  

 فلسطین کے استقامتی محاذ کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی شکست کے بعد مقبوضہ فلسطین میں رہنے والوں کے درمیان نتن یاہو اور ان کی کابینہ سے نفرت بڑھ گئی ہے۔  

 رائٹرز نے بھی بتایا ہے کہ اسرائیلی حماس کے حملے اور غزہ میں جنگ شروع ہونے کا ذمہ دار نتن یاہو کی کابینہ کو قرار دیتے ہیں۔  

   عبرانی زبان کے چینل 13 کا کہنا ہے کہ  نتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کا بل پیش کرکے اسرائیلیوں کو دو محاذوں میں تقسیم کیا اور نتیجے میں صیہونی حکومت کی فوج کمزور ہوگئی۔

یاد رہے کہ نتن یاہو کی کابینہ کے متنازعہ اقدامات کے بعد صیہونی حکومت میں ایسی سیاسی دھڑے بندی ہوئی کہ  جنگ غزہ بھی صیہونی حکومت کو متحدہ نہ کرسکی ۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .