ہفتے کی رات جاری ہونے والے بیان میں اسلامی مزاحمت نے مزید بتایا ہے کہ یہ کارروائي دسیوں میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی مدد سے کی گئي ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے بتایا ہے کہ وہ غاصب فوجیوں کے خلاف کارروائي، ان کے اخراج تک جاری رکھے گي۔
جعمہ کی رات بھی عراق کی النجباء مزاحمتی تنظيم کی وب سائٹ پر بتایا گیا تھا کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے مغربی عراق میں واقع امریکی چھاونی عین الاسد پر ایک گھنٹےميں دو ڈرون حملے کئے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے جمعہ کی دوپہر بھی بتایا تھا کہ عین الاسد چھاونی پرحملہ کیا گيا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے اسی طرح ہفتے کو اربیل ایئرپورٹ میں امریکی چھاونی پر حملہ کیا۔
گزشتہ ایام میں عراق اور شام میں امریکی چھاونیوں پر مسلسلہ حملے کئے گئے ہیں۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے غزہ میں صیہونی جرائم میں تعاون کیا تو علاقے میں اس کی چھاونیوں پر حملہ کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ