ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے ارنا کو انٹرویو دیتے کہا کہ نئے آلات اور ہتھیاروں میں نیو جنریشن ٹکنالوجی اور انتہائی پیچید ڈیٹرینس سسٹم سے کام لیا گیا ہے اور دشمنوں کو ہمارے تیار کردہ ہتھیاروں اور آلات کی توانائیوں اور کارکردگی کا کوئی علم نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بحریہ کو جن ہتھیاروں اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے ان میں مختلف اقسام کے لانگ رینج میزائل اور ڈرون طیارے بھی شامل ہیں اس کے علاوہ سرفیس اور انڈر سرفیس فلوٹنگ یونٹ بھی بحریہ کے حوالے کیے جائیں گے جن کی ریج 2 ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہوگی۔
ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے مزید کہا کہ مذکورہ ہتھیاروں اور آلات کی بہت جلد نقاب کشائی کی جائے گی اور اس کے لیے اگلے ہفتے خصوصی تقریب کے انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ