20 دسمبر، 2024، 8:29 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85695559
T T
0 Persons

لیبلز

اسرائیلی فوج کی شامی مظاہرین پر فائرنگ، ایک نوجوان زخمی

تہران - ارنا - صیہونی فوج نے شام کے درعا شہر میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر کے ایک شامی نوجوان کو زخمی کر دیا۔

درعا  میں نیوز ذرائع نے  جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ درعا کے مغربی مضافات میں واقع یرموک  کی کالونیوں میں رہنے والوں نے مظاہرہ کرکے اس علاقے سے صیہونی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے شام کی سرزمین پر صیہونی  فوج کے حملے بند کئے جانے اور اقوام متحدہ اور دیگر ممالک سے صیہونی حکومت پر شامی سرزمین سے انخلاء کے لیے دباؤ ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

درعا  سے نیوز ذرائع کے مطابق درعا میں الجزیرہ  چھاونی میں تعینات اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے ایک شامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

صیہونی  فوجیوں کے حملے کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .