ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ہفتے کے روز ایران کے مازندران صوبے میں کہا: ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد، علاقے میں امریکہ اور سامراجی طاقتوں کی قلعی کھل گئي۔
انہوں نے کہا: دشمن نے مختلف ہستیوں کی ٹارگیٹ کلنگ، ایران میں مذہبی و قومی اختلافات جیسی سازشوں سے انقلاب کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے ایران کے 8 سالہ مقدس دفاع کو ایک قسم کی عالمی جنگ قرار دیا اور کہا: 8 سالہ مقدس دفاع میں مغربی و مشرقی بلاک کے مختلف ملک شامل تھے۔
ایڈمرل سیاری نے کہا کہ اب دشمن، عقائد و روایتوں میں تبدیلی لاکر اپنا اثر و رسوخ قائم کرنا چاہتے ہيں۔ دشمنوں نے مختلف سازشیں تیار کر رکھی ہيں اور اب وہ سافٹ وار کے ذریعے ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں پر قبضے کی کوشش کر رہے ہيں تاکہ ان کا برین واش کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا: ہم اس وقت تشہیراتی میدان میں بھی عالمی سامراج کے ایجنٹوں سے بر سر پیکار ہيں۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا: آج اسلامی جمہوریہ ایران، علاقے میں اصل کھلاڑی ہے اور اس سے ایران کو طاقت اور فخر حاصل ہوا ہے۔ آج ہم مختلف شعبوں میں غیر معمولی ترقی کر رہے ہيں اور آج ہماری فضائيہ بھی علاقے میں غیر معمولی طاقت کی حامل ہے۔
آپ کا تبصرہ