المیادین کی رپورٹ کے مطابق اس وقت غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع علاقے "الصفطاوی" میں صیہونی فوج اور القسام بریگیڈ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جن میں ابتک 60 صیہونی فوجی مارے جاچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے شمال مشرق بالخصوص "بیت حانون" میں بھی صیہونی افواج کے ساتھ جھڑپیں کیں اور ان کی پیش قدمی کو روکا۔
آج صبح سے جنونی صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ایک نئی لہر کا آغاز کر دیا ہے۔
دریں اثنا، غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کے بیان کے مطابق، جمعہ کے روز غزہ پر دوبارہ صیہونی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اب تک 193 فلسطینی شہید اور 600 زخمی ہوچکے ہیں، اور اس طرح 7 اکتوبر2023 سے اب تک شہداء کی تعداد 15 ہزار 207 تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی جارحیت کے ٪ 70 متاثرین بچے اور خواتین ہیں۔
آپ کا تبصرہ