پابندیاں، ایران و پاکستان کے درمیان تجارت میں رکاوٹ نہ بنیں ، پاکستان میں ایرانی سفیر

اسلام آباد- ارنا- پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے : امریکہ کی یک طرفہ اور غیر قانونی پابندیاں، بین الاقوامی قوانین کی رو سے بے اہمیت ہيں اور ان پابندیوں کے باوجود بہت سے ملک ایران کے ساتھ تجارت میں مصروف ہے اس لئے یک طرفہ پابندیوں کو  تہران و اسلام آباد کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی راہ ميں رکاوٹ نہيں بننا چاہیے۔

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کویٹہ  ملٹری کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں مسلح افواج کے طلبہ کی موجودگي میں ایران و پاکستان کے تعلقات اور علاقائي و بین الاقوامی تبدیلیوں پر تقریر  کی۔

اس پروگرام میں ملٹری کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے سربراہ جنرل نسیم انور اور پاکستان میں ایران کے فوجی اتاشی جنرل مصطفی قنبرپور اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔

پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا: ایران و پاکستان کے عہدیدار، مشترکہ چیلنجز پر غلبہ کا عزم راسخ رکھتے ہيں اور ہمیں امید ہے کہ مشترکہ منصوبوں سے ہم ان چیلنجوں کو مواقع میں بدل دیں گے۔

امیری مقدم نے کہا: امریکہ کی یک طرفہ اور غیر قانونی پابندیاں، بین الاقوامی قوانین کی رو سے بے اہمیت ہيں اور ان پابندیوں کے باوجود بہت سے ملک ایران کے ساتھ تجارت میں مصروف ہے اس لئے یک طرفہ پابندیوں کو  تہران و اسلام آباد کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی راہ ميں رکاوٹ نہيں بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا: ان پابندیوں کے باوجود چین ، ہندوستان، روس، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور عراق جیسے ممالک، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہيں اور دیگر ملکوں کے ساتھ بھی تعاون کی امید ہے اس بناء پر پابندیوں کو ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت کی راہ میں رکاوٹ نہيں بننا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .