اتوار کو ایوان صدر میں فلسطین کی حمایت کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمی اداروں کے عہدیداروں اور اہم شخصیات کو بریفنگ دیتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ طوفان الاقصی آپریشن مسجد الاقصی کی آزادی کے لیے ایک نئی فتح کا آغاز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ 44 برس میں ہمیشہ فلسطین کا سب سے بڑا حامی رہا ہے اور اس نے اس معاملے میں کسی قسم کی مدد سے کوتاہی نہیں کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج فلسطینی عوام کی حمایت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے
انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے لہذا اسے فوجی ناکامی کی تلافی کے لیے سیاسی میدان مارنے کی اجازت نہیں دی جانا چاہے۔
عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محمد حسن اختری نے صیہونی حکومت کی شکست اور تحریک مزاحمت کی شاندار کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
جنگ بندی کے لیے حماس کی شرائط قبول کرنے کو صیہونی حکومت کی واضح ناکامی قرار دیا۔
اس موقع پر فلسطین کے لیے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیموں اور اداروں کے بعض رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
مقررین نے فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد اور صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ یہ اجلاس فلسطین کے حوالے سے ایران کی وزارت خارجہ کی پبلک ڈپلومیسی کا حصہ ہے۔
آپ کا تبصرہ