ارنا کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ میں کوئي جگہ محفوظ نہیں رہی اور اسرائیل کے غیر قانونی حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ آشکارا طور پر فلسطینیوں کی جان کی کوئي پروا نہیں کررہی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ " چند معاملات ہم نے نوٹ کئے ہیں جو اس بات کی دلالت کرتے ہیں کہ اس نے فوجی اہداف کے شواہد کے بغیر ہی غیر فوجی فلسطینی عوام کو نشانہ بنایا ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ " ہم بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اٹارنی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ میں جنگی جرائم کی جلد از جلد تحقیقات کرائي جائيں ۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں جن بے شمار جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے، ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے ابھی چند روز قبل غزہ کے الشفا اسپتال پر بمباری کی ، اس پر قبضہ کیا ، اسپتال کے اندر دھماکے اور فائرنگ کی اور ڈاکٹر نیز زیر علاج مریضوں اور زخمیوں کی زبرستی اسپتال سے نکال دیا۔
آپ کا تبصرہ