14 نومبر، 2023، 12:38 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85290852
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے بارے میں اپنے ہنگیرین ہم منصب سے ایران کے وزیر خارجہ  کا تبادلہ خیال

تہران – ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجارٹو سے  ٹیلی فونی گفتگو میں مغربی ایشیا اور غزہ کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان  نے غزہ میں جنگ بندی کے تعلق سے اپنی سفارتکاری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ، اس سلسلے میں ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

وزیرخارجہ حسین امیر عبداللّہان نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیئے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ غیر قانونی اور جعلی اسرائیلی حکومت نے غزہ پٹی پر بمباری اور اجتماعی قتل عام کے ذریعے تمام انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

 حسین امیر عبداللہیان نے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی  فوری روک تھام ، غیر مشروط اور فوری جنگ بندی اور غزہ کے عوام کے لئے انسان دوستی پر مبنی امداد پہنچانے کا راستہ کھلوانے کے لئے عالمی برادری کے دباؤ کی ضرورت پر زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .